Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا

کراچی: ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی پرواز نہ رک سکی۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 285.27 روپے جبکہ ایک موقع پر 35 پیسے بڑھ کر 285.75 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 22 پیسے کے اضافے سے 285.62 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 299 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ناگفتہ بہ سیاسی حالات نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی رکی ہوئی ہے جبکہ بینکس بھی کیش ڈالر فراہم نہیں کررہے ہیں۔

ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اور حج پر جانے والے زائرین کی جانب سے بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں کررہے ہیں اور یہی عوامل ڈالر ریٹ میں اضافے کا باعث ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *