Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایس بی سی اے نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ مسمار کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایس بی سی اے نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ مسمار کردیا

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ غیرقانونی تعمیرات قرار دے کر مسمار کردیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی طور پر تجارتی سرگر میاں جا ری تھیں، ریسٹورنٹ کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے تھے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے باعث اس پلاٹ پر قائم ریسٹورنٹ کومسمار کردیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے محکمہ ڈیمولیشن کی ٹیم نے پلاٹ نمبر 66 بلاک 3 بہار سوسائٹی شرف آباد میں قائم ریسٹورنٹ کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کیا۔

انہدامی کارروائی میں پہلے افرادی قوت کے ساتھ ہتھوڑوں کے ذریعے دیواروں کو توڑا گیا پھر ہیوی میشنری کی مدد سے پورے انفراسٹکچر کو مسمار کردیا گیا، اس موقع پر پولیس کی نفری بھی وہاں موجود تھی۔

دریں اثنا خرم شیر زمان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے ایک ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کے ذریعے سیل کیا گیا اور دوسری برانچ جو شرف آباد میں ہے اس کو ایس بی سی اے کے ذریعے مسمار کرایا گیا، یہ ظلم کب تک کریں گے یہ سیاسی انتقام کی حد ہوگئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *