Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ بار کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور ملٹری ٹرائلز کی مخالفت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ بار کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور ملٹری ٹرائلز کی مخالفت

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کردی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرتشدد ہجوم کی کارروائیاں نہ صرف قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات کی حفاظت ملکی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، تاریخی اور ثقافتی عمارتوں پر حملہ پاکستان کی شناخت پر حملہ ہے۔
اپنے اعلامیہ میں سپریم کورٹ بار نے عام شہریوں کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا غیر آئینی ہوگا۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے، تاہم انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا، شفافیت اور فئیر ٹرائل بھی ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *