Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف آئی اے کے نوٹس کا واحد مقصد مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنا ہے، مونس الہیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف آئی اے کے نوٹس کا واحد مقصد مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنا ہے، مونس الہیٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نوٹس کا واحد مقصد مجھے طلب کر کے کسی بھی کیس میں گرفتار کرنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ نے ایف آئی اے کے نوٹس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ 8 ٹرانزیکشنز جن کی کل رقم تقریباً سوا 5 کروڑ بنتی ہے، یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے اور کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔
مونس الہیٰ نے کہا کہ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں پہلے ہی ظاہر کرچکا ہوں، اگر ایف آئی اے کو اتنی توفیق ہوتی تو متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھا کر دیکھ لیتے اور یہ نوٹس نکالنے کی نوبت نہیں آیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلا کر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *