Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مانچسٹر کے لارڈ میئر کیلیے پہلی بار پاکستانی مسلم خاتون منتخب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مانچسٹر کے لارڈ میئر کیلیے پہلی بار پاکستانی مسلم خاتون منتخب

واشنگٹن: امریکا میں سٹی کونسل کے انتخابات کے لیے پاکستانی امیدواروں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر کی لارڈ میئر اوربولٹن کے میئر کے لیے پاکستان نژاد کامیاب ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد یاسمین ڈار مانچسٹر کی لارڈ مئیر بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی مسلم خاتون ہیں۔

اسی طرح کونسلر راجہ محمد ایوب خان نے میئر آف بولٹن اور کونسلر اختر زمان نے بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر جب کہ کونسلر حاجی محمد فیاض نے چرویل ڈسٹرکٹ کونسل بانمبری آکسفورڈ کے میئر کا حلف اٹھا لیا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی یاسمین ڈار ڈونکاسٹر میں پیدا ہوئیں اور مانچسٹر میں تعلیم و تربیت مکمل کی اور یہیں سیاست میں بھی حصہ لیا۔

میئر آف بولٹن بننے والے راجہ ایوب کا تعلق بھی آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلہ سے ہے۔

بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہونے والے کونسلر اختر زمان کا تعلق گجرات سے ہے۔

سٹی کونسلز کے اہم عہدوں پر فائز ہونے پر پاکستانیوں نے کمیونیٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *