Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روزگار اور تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور ازبکستان میں معاہدہ طے پا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روزگار اور تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور ازبکستان میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: غربت میں کمی، روزگار کے مواقع، تجارت اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان اور ازبکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ازبکستان کے وزیر برائے روزگار اور تخفیف غربت بیخزود موسیف کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بروئے کار لاکر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے غربت میں کمی کیلئے ازبکستان کی قابل تحسین کوششوں اور پاکستان کے تناظر میں اس کی مطابقت کوسراہا۔

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ازبکستان کی کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *