Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابی شیڈول کی ’مدت‘ پر الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابی شیڈول کی ’مدت‘ پر الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان

کراچی: پیپلز پارٹی نے الیکش کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف کل (بروز جمعہ) کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی، انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احساس سے کھیل رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں ہیں، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیدول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول کے دن کم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں مزید تاخیر حربے استعمال کرنا بند کئے جائیں، شیڈول کی مدت کو فوری کم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو فوری عہدوں پر ذمیداریاں ادا کرنے دی جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *