Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی کو پولیس کی فائرنگ سے 25 شہری شہید اور 600 زخمی ہوئے، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی کو پولیس کی فائرنگ سے 25 شہری شہید اور 600 زخمی ہوئے، عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پولیس کی فائرنگ سے 25 شہری شہید اور 600 زخمی ہوئے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پُرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 25 شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جس کی فوری تحقیقات ناگزیر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فرانس میں (حالیہ) احتجاج کے دوران مظاہرین کو پولیس پر پٹرول بم تک پھینکتے دیکھا گیا مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا کہ پولیس نے جواباً ان پر گولیاں برسائی ہوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ یہ تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی قلعی کسی بھی آزادانہ تحقیقات میں کھل جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے ہمارے بنیادی حق کی سنگین خلاف وزریوں کا میڈیا پر جاری بحث سے ذکر ہی گول کر دیا گیا ہے اور اس پر کوئی گفتگو تک ہی نہیں کی جارہی اور نہ نہ ہی 25 پرامن پاکستانی مظاہرین کے قتل اور 600 کے قریب زخمیوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے کسی تحقیق کا کوئی ذکر سننے کو مل رہا ہے۔

قبل ازیں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بےروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *