Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دیہات میں کسی کو ڈپریشن نہیں ہوتا، نوازالدین صدیقی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دیہات میں کسی کو ڈپریشن نہیں ہوتا، نوازالدین صدیقی

ممبئی: بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ڈپریشن کی بیماری شہری زندگی کا حصہ ہوتی ہے، دیہات میں اس کا کوئی تصور نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک ایسے علاقے سے ہے کہ اگر وہ اپنے والد کو بتاتے کہ انہیں ڈپریشن ہے تو وہ اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں کسی کو ڈپریشن نہیں ہوتا اور وہاں ہر کوئی خوش رہتا ہے، یہ بیماری شہر والوں کو لگ جاتی ہے۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شہر کے لوگوں اپنے ہر چھوٹے سے چھوٹے جذبے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اسی لئے ڈپریشن شہری تصور ہے۔

اداکار کے مطابق گاؤں دیہات میں ایک ایسی ثقافت اور معاشرت موجود ہے جہاں خوشیاں برقرار رہتی ہے اور ڈپریشن وہاں باقی نہیں رہ سکتی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *