Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قابض حکام اور کنیسٹ ارکان کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار اور اسرائیلی قابض افواج کے زیر تحفظ کنیسٹ کے ارکان نے اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں اور تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے جو اس سال کے آغاز سے واضح طور پر عروج پر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *