Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے بھیجے جانے والے طلبی کے نوٹس پر نیب کو تحریری جواب ارسال کردیا ہے جس میں انہوں نے 23 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات میں حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ 23 مئی کو مختلف کیسز کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہوں گا، عدالتوں سے فارغ ہوکر گیارہ بجے نیب تحقیقات کا حصہ بنوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو 18 مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ نیب قانون آئین سے متصادم ہے۔

قومی احتساب بیورو نے جمعہ کو عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 مئی 2023ء کو صبح دس بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *