Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میری پیدائش پر ایک ماہ تک والدین نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، کرشمہ تنا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میری پیدائش پر ایک ماہ تک والدین نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، کرشمہ تنا

ممبئی: بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کے والد کا تعلق گجراتی خاندان سے ہے اس لئے ان پر دباؤ تھا کہ اگلا بچہ بیٹا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ان کے ہاں سمجھا جاتا ہے کہ بیٹوں سے نسل چلتی ہے اور وہ کما کر والدین کا سہارا بنتے ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر والدین اس قدر ناخوش تھے کہ ان کی والدہ نے ایک ہفتے تک جبکہ والد نے 1 ماہ تک ان کا چہرہ دیکھنا بھی پسند نہیں کیا۔

کرشمہ نے بتایا کہ ان کی ایک بڑی بہن تھی جس کے بعد وہ پیدا ہوئیں جبکہ ان کی ایک اور چھوٹی بہن بھی ہے مگر والدین کو بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے خاندان کی جانب سے دباؤ اور مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب ان کی والدہ نے ان کو یہ بات بتائی تو انہیں بےحد دُکھ ہوا اور انہوں نے اپنے والد سے وعدہ کیا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جو ایک بیٹا اپنے والدین کیلئے کرتا ہے اور پھر میں نے وہی کیا اور زندگی میں کامیاب بھی ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *