Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں حلف برداری کے موقع پر پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں حلف برداری کے موقع پر پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گرفتار

کراچی: صدر ٹاؤن کی یوسی 4 سے تحریک انصاف کے نو منتخب وائس چیئرمین عبد الرحمان کو حلف لینے کے بعد گرفتار کر لیا گیا، مجموعی طور پر نو مئی کے واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے چار کامیاب امیدواروں کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والا وائس چیئرمین 9 مئی کے واقعات میں مطلوب تھا۔

رہنما تحریک انصاف ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے ہمارے چنیسر ٹاؤن یوسی 5 کے منتخب چیئرمین شاہد انصاری اور وائس چیئرمین راو وسیم کو جو حلف لینے گئے تھے باہر سے ہی پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے نمائندوں کی ریٹرننگ افسر سے تکرار بھی ہوئی۔ نمائندوں کا کہنا تھا کہ آپ کے ہوتے ہوئے یہ گرفتاری ہوئی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ آج ایک یوسی چیئرمین اور دو وائس چیئرمین کو گرفتار کیا گیا، کورنگی یوسی پانچ کے چیئرمین امجد کو پہلے ہی گرفتار کرکے سکھر جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو گرفتاریوں پر خط لکھیں گے۔

ضلع جنوبی صدر ٹاؤن پی ٹی آئی یوسی چھ وسیم شیرازی کو بھی حلف برداری کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ یوسی 8 کے چیئرمین سلمان خان حلف برداری کی تقریب کے بعد موقع سے فرار ہوئے لیکن پولیس نے تعاقب کرکے سلمان خان کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین رفیق آفریدی ، علی رضا سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے موقع سے فرار ہوگئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *