Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
واٹس ایپ پیغامات میں ترمیم کا آپشن متعارف کردیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

واٹس ایپ پیغامات میں ترمیم کا آپشن متعارف کردیا گیا

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کے آپشن کی آزمائش کے بعد اس سہولت کو عوام میں متعارف کرادیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پر اعلان کیا کہ صارفین واٹس ایپ میسجز بھیجنے کے بعد اس میں 15 منٹ تک ترمیم کر سکیں گے۔

کمپنی نے کہا کہ اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اسی طرح کی سہولت ایپل کے iMessage پر پہلے ہی دستیاب ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کی خبر دینے والی ایپ، ڈبلیواے بی ٹا انفو نے کہا تھا کہ نئے بی ٹا ورژن میں ایڈٹ کا آپشن شامل کیا جارہا ہے جو پیغامات میں غلطیاں درست کرنے اور ایڈٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

پیغام کی ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو کچھ دیر تک پیغام پر انگلی رکھنا ہوگی اور سلیکٹ ہونے کے بعد اوپر کی جانب عمودی لائنوں کو ٹچ کرنے پر ایڈٹ بٹن نمودار ہوجائے گا۔ اسے منتخب کرکے آپ پیغام کو ٹھیک کرسکتے ہیں اور تحریر کردہ غلطیوں کو دور کرسکتے ہیں۔ یہ کام میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر کرنا ہی ممکن ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *