Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، چوہدری شجاعت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، چوہدری شجاعت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے وکلاء کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وکلاء کے وفد نے سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا نعیم سرور کی سربراہی میں ملاقات کی، سابق چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد اور سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ وفد میں شامل تھے۔

وفد نے جمہوریت کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، میں اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *