Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن فوج سے متعلق بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، پرویز الہیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن فوج سے متعلق بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، پرویز الہیٰ

لاہور: مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور مونس الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فوج سے متعلق عمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، ہمیشہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں، چوہدری وجاہت سے ناراض نہیں اور ان کے فیصلے پر کوئی رنج نہیں، انہوں نے اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں، عمران خان نے ہمارے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *