اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ سپریم کورٹ (ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز) ایکٹ 2023 کے نئے قانون سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہے، نواز شریف کے کیس سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا البتہ اس پر سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ (ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز) ایکٹ 2023 بل 14 اپریل کو قومی اسمبلی جبکہ 5 مئی کو سینٹ سے منظور ہوا۔ سپریم کورٹ فیصلوں پر نظرثانی اور احکامات ایکٹ 2023 رکن اسمبلی شزا فاطمہ نے بطور نجی بل پیش کیا تھا۔

Leave a Reply