Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس سے معافی نہیں ملے گی، وفاقی وزیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس سے معافی نہیں ملے گی، وفاقی وزیر

لاہور: وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نو مئی کے افسوسناک واقعات میں ملوث افراد کو محض ایک پریس کانفرنس کی بنیاد پر معافی نہیں مل سکتی۔

ارفع کریم ٹاؤر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے نو مئی کے جرم کئے یا ٹھوس ثبوت ہیں تو کسی پریس کانفرنس سے معافی نہیں مل سکتی، پی ٹی آئی جس طرح بکھر رہی ہے ہاؤس آف پی ٹی آئی بکھر رہی ہے، پی ٹی آئی والے دو دو دن کی جیل برداشت نہ کر سکے، گولی بھی کھائی سیاست نہیں اور پارٹی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں ان کی سیاست کے ہم نوا نہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا قومی اداروں کو تباہ و بدنام کررہے ہیں کوئی ان کی حمایت نہیں کررہا، جنہوں نے نو مئی کا عمل کیا وہ دہشت گرد ہیں کیونکہ جب زیارت میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہیں تو جناح ہاؤس کو جلانے والوں کو سیاسی نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب ماضی میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا تو دہشت گرد قرار دے کر انہیں سزا دی گئی اگر کوئی آج جی ایچ کیو پر حملہ کرتا ہے تو اسے سزا کیوں نہیں ملنی چاہئیے، اگر کسی نے ریڈ لائن یا ریاست کے خلاف دہشت گردی کی تو اسے دہشت گردی ہی کہیں گے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں، اگر معاملے پر عالمی مالیاتی ادارہ طول دے رہا ہے تو اس کا واضح مطلب سیاسی ایجنڈا ہے مگر امید ہے کہ یہ صرف ہمارا خیال ہوگا، جلد آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *