Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی تھی۔ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں اور لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں۔عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے ؟

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت نہیں ہوئی تاہم فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنا د۔ اگر مذاکراتی کمیٹی ہی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان ضرور آئیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *