Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آڈیو لیکس؛ سپریم کورٹ نے ججز پر اعتراض کی حکومتی درخواست واپس کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آڈیو لیکس؛ سپریم کورٹ نے ججز پر اعتراض کی حکومتی درخواست واپس کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ججز پر اعتراض کرنے والی حکومتی درخواست واپس کردی۔

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں۔

رجسٹرار آفس نے حکومتی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججز پر اعتراضات بنچ کے سامنے ہی اٹھائے جاتے ہیں ،بنچ پر اعتراض کی درخواست رجسٹرار آفس نہیں لیتا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے مبینہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے اعتراض کی سماعت آئندہ ہفتے کریں گے ، حکومت کو پہلے سنیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے یہ بھی کہا کہ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کی درخواست واپس کر دی ہے ،یہ روایت ہے ججز پر اعتراضات بنچ کے سامنے ہی اٹھائے جاتے ہیں ،بنچ پر اعتراض کی درخواست رجسٹرار آفس نہیں لیتا ۔

عدالت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جوابات پر درخواست گزاروں سے جواب طلب کرتے ہوئے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے وفاقی حکومت اور سیکرٹری انکوائری کمیشن نے تحریری جوابات میں چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *