Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، نیب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، نیب

اسلام آباد: نیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عمران خان بشری بی بی کے ساتھ اندر کمرہ عدالت میں نہیں آئے اورگاڑی میں انتظار کرتے رہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ ہم نے ان کے گھر پر چھایا مارا۔ ہماری کسی ٹیم نے نہ چھاپا مارا اور نہ ہی بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ یہ درخواست ضمانت غیر موثر ہوچکی ہے۔ جب بھی ضرورت ہو تو بشریٰ بی بی تحقیقات میں تعاون کریں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چھ گھنٹے بشری بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن نیب نے کہا ہم نے بلایا ہی نہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *