Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانوی جنرل پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانوی جنرل پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: برطانوی چیف آف اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔

برطانوی چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف کیا۔

اس سے پہلے برطانوی چیف آف سٹاف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پرجنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *