Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کا الزام لگانے والوں کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کا الزام لگانے والوں کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر

راولپنڈی: کوٹ لکھپت کی انتظامیہ نے جیل میں قید خواتین سے مبینہ بدسلوکی کا الزام لگانے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرئم سیل کو درخواست دے دی۔

درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی لسٹ اور ویڈیوز بھی دی گئی ہیں۔
جیل انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی دو رکنی کمیٹی بھی جیل کا دورہ کر کے تمام خواتین قیدیوں سے مل چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواتین اسیران نے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیا۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کے قانونی کارروائی کی جائے اور اکاونٹس بند کئیے جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *