Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور: ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلاکر لوٹنے والے ملزم عقیل بلال کو تھانہ ریلویز پولیس بہاول پور کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم عقیل بلال 19 اپریل کوعلامہ اقبال ایکسپریس میں 2 مسافروں کو نشہ آور چیز کھلا کر ان کے موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اس سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کرتی رہے گی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریلوے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *