Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے شہریوں کے لیے صحت کارڈ کا اجرا کردیا جس کے ذریعے انہیں دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا محکمہ صحت اور انشورنس کمپنی کے درمیان صحت کارڈ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ہیلتھ کارڈ کو ترجیح بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے اجرا میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی ہے، صوبے بھر کے شہری دس لاکھ روپے کی حد تک اپنا مفت علاج کروا سکیں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دو ماہ میں باقاعدہ طور پر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا جائے گا، صحت کارڈ کے اجرا کے وقت کے پی کے کا ماڈل سامنے رکھ کر اپنا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *