Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس سے شرپسند لیپ ٹاپ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس سے شرپسند لیپ ٹاپ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی اُس کو حکومت نے سنجیدہ اس لیے نہیں لیا کیونکہ اب بات بہت آگے نکل گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں شرپسند وہاں رکھے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جن میں حساس معلومات تھیں، اب ان لیپ ٹاپ سمیت دیگر اہم اشیا کو کوئی تھانیدار نہیں فوج ہی برآمد کرے گی اور اس کیس میں آرمی ایکٹ بھی اسی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہوئے اُن کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، اگر یہ سب عمران خان نے منصوبہ بنایا تو پھر ملٹری کورٹ میں اُس کا بھی ٹرائل ہوگا۔ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے مقدمات سے بچ سکتے ہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مسلم لیگ ن میں گنجائش کم ہے۔ اکتوبر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *