Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کیلیے جہانگرین ترین گروپ متحرک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑانے کیلیے جہانگرین ترین گروپ متحرک

پشاور: پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی تحریک انصاف کی وکٹیں اڑانے کے لیے جہانگرین ترین گروپ متحرک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ نے تحریک انصاف میں اپنے ہم خیال لوگوں سے رابطے کرلیے ہیں، خیبرپختونخوا سے گروپ کی شکل میں ترین گروپ میں شمولیت کا امکان ہے، تحریک انصاف کے ایک زمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ تحریک انصاف میں ہم خیال آپس میں رابطے میں ہیں، اور آنے والے دنوں میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا کیسے کیا جائے، تاہم سینئر قیادت بھی کوئی فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اسی لیے آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کے وزرا اور سرگرم ارکان اسمبلی کی جانب سے مذمتی ویڈیو پیغامات بھی آنے کے امکانات ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *