Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں منڈی لانے والے جانوروں پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں منڈی لانے والے جانوروں پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کی منڈی میں لائے گئے جانوروں پر فی جانور کے تناسب سے فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عیدالاضحیٰ پر منڈی مویشیاں لگانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، حکومت پنجاب نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو ڈیڑھ ارب روپیہ دینے سے انکار کر دیا۔

پنجاب حکومت کے انکار کے بعد اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن منڈی کو نفع نقصان کے بغیر خود لگائے گی جس پر میٹرو کارپوریشن لاہور نے منڈی میں جانور لانے کے لیے قربانی کے جانوروں پر فی جانور فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور شہر میں تیرہ منڈی مویشیاں لگائی جانی ہیں، منڈی مویشی میں 35 سے 40 ہزار چھوٹے اور 20 ہزار بڑے جانور آتے ہیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے چھوٹا جانور پر 500 اور بڑے جانور پر 1000 روپے فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *