لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ڈرائیور نے بتایا کہ پرویز الہیٰ اہل خانے کے ہمراہ گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے۔
اندرونی کہانی کے مطابق پرویز الٰہی فیملی اور بچوں کا سہارا لیکر گلگت بلتستان فرار ہونے والے تھے ، جس کے لیے انہوں نے ڈرائیور کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویز الہیٰ گرفتاری سے بچنے کے لیے گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے سے ساتھ نکلے۔
پولیس کے مطابق دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا، پرویز الہیٰ جس گاڑی میں سوار تھے وہ بلٹ پروف تھی، گاڑی کی چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا۔
اس پر پولیس کو شک ہوا تو اہلکاروں نے گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، اس دوران پرویز الہیٰ باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا۔

Leave a Reply