Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور

اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کے آمدہ بجٹ میں انکم سپورٹ لیوی کے نام سے ویلتھ ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے۔

انکم سپورٹ لیوی زرعی اثاثوں سمیت تمام اثاثہ جات پر عائد کی جائے گی، اس کے ذریعے حکومت 200 بلین روپےمزید جمع کرسکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی کو فیڈرل ٹیکس کی صورت میں عائد کرے گی، انکم ٹیکس کے برعکس اس میں صوبوں کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، لیوی اثاثہ جات کی مالیت کا 0.25 فیصد سے لے کر 2 فیصد تک ہوگی جبکہ 50 ملین سے 100 کی مالیت کے اثاثہ جات پر لیوی کی چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم ٹیکس ریٹ ابھی تک حتمی طور پر طے نہیں ہوا ہے، اس مقصد کیلیے وزارت خزانہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک بل منظور کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری طرف حکومت کا گزشتہ سال عائد کیے گئے سپر ٹیکس واپس لینے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، اور سپر ٹیکس گزشتہ سال کی طرح دوبارہ وصول کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *