Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار

جامعہ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے جھگڑے کے الزام میں پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کی دوپہر جامعہ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے جھگڑے کے الزام میں پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر23/256 بجرم دفعہ147،149،34/170 کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ایک ملزم نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر ہونے پراس کے بیٹے کا جھگڑا ہوا تھاملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ دوبارہ کراچی یونیورسٹی آیا تو ایک بارپھران کا طلباء سے جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا کرنے والے نوجوان کے والد نے اپنا تعارف بطورسرکاری ادارے کے افسر کے طور پر کرایاشناخت طلب کرنے پرملزم سرکاری ادارے سے اپنی وابستگی ثابت نہ کرسکا ملزم اورساتھیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تواس میں مختلف لائسنس یافتہ ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *