Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیشنل بینک کے ملازمین نے اَن پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیشنل بینک کے ملازمین نے اَن پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کے اَن پڑھ (ناخواندگی) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، اکاونٹ سے زیادہ رقم نکالتا ، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف 3-5 ہزار روپے د یئے جاتے۔

صدر مملکت کی نیشنل بینک کو فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔
شکایت کنندہ شیر محمد کا کہنا ہے کہ میرا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں جوائنٹ اکاؤنٹ تھا، بہن اَن پڑھ خاتون ہیں اور بینک سے رقم نکالتی تھیں، اکاؤنٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11,000 روپے رہ گئے۔

عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا، شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کردیا۔ بعد ازاں نیشنل بینک نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی تھی تاہم صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *