Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماڈلنگ کیلئے تعلیم نہیں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا ضروری ہے، آمنہ الیاس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماڈلنگ کیلئے تعلیم نہیں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا ضروری ہے، آمنہ الیاس

کراچی: پاکستان کی ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا اہمیت رکھتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے ماڈلنگ انڈسٹری اور اس سے جڑے کئی سوالات کا جوابات دیا۔

آمنہ نے بتایا کہ ماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کیلئے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبا قد ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں آنے والے مردوں کیلئے یہ ایک پلس پوائنٹ ہے کہ وہ لمبے چوڑے ہوں جبکہ لڑکیاں دبلی پتلی ہوں۔

آمنہ نے بتایا کہ ماڈلز کو ریمپ پر واک کے دوران مسکرانے یا پھر زیادہ متحرک ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ لوگوں کی وجہ صرف لباس پر ہی رہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں گوری رنگت والوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ گہری رنگت والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی ماضی میں اس سب سے گزرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ ماڈلنگ اسٹار آمنہ الیاس سے قبل بھی کئی مرتبہ گہری رنگت کی وجہ سے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بات کر چکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *