Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ قاف کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے تاہم وہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شافع کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے افراد کو سزاملنی چاہیے تاہم انسانی ہمدردی کے تحت بے گناہوں کو رہا کیا جائے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نوادرات، قومی پرچم کو جلا دیا گیا، مسجد تک کو آگ لگائی گئی، شرپسندوں نے جو ظلم کیا ہے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس وقت کھڑا ہوتا ہوں جب وہ مشکل میں ہوتی ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو، نوازشریف کے ساتھ ان کے مشکل اوقات میں ساتھ رہا، میں سمجھتا ہوں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، پپیلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں لیکن کوئی اتحاد نہیں ہورہا ہے، موقع پرست سیاست دانوں کو لوگ اب پسند نہیں کرتے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طور پر واپس آنا چاہیں تو خیر مقدم کریں گے لیکن سیاسی طورپر انہیں چاہیے کہ اگر وہ پی ٹی آئی چھوڑتے ہیں تواپنی سیاسی جماعت بنالیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری پرویز الہی خاندانی طورپر آنا چاہیں تو موسٹ ویلکم، سیاسی طورپر ان کے لیے بہتر ہے کہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، پاک فوج کی وجہ سے ملک میں امن ہے، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *