Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 96/23 سے ان کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ نمبر 96/23 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام نکال دیا۔ پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد کو جیل سے طلب کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *