Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ: چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان چوہدری محمد اقبال کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پیشی سے قبل احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں پولیس نے وین کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

چوہدری محمد اقبال کی سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیٹے علی اقبال چوہدری نے کہا کہ میرے والد پر نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ انہوں نے کوئی قانون شکنی کی ہے۔ پولیس کی وردی میں چند افراد آئے اور پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ وہ میڈیا کے نمائندے ہیں ، ان کے ساتھ یہ سلوک آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *