Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین

لاہور: پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کا کہنا تھا کہ رات کو 5 عورتوں نے آکر ہماری تلاشیاں لیں ۔ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ 25 دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے۔اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے ۔ہمارے وکلا کو بلایا جائے۔ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ۔ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں ۔

عالیہ حمزہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توہینِ پارلیمنٹ ،توہینِ عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں ہوتی ۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *