Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آصف زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی نے عدالت میں سرنڈر کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آصف زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی نے عدالت میں سرنڈر کردیا

اسلام آباد: آصف علی زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اسلام آباد ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ٹرائل کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق یونس قدوائی نے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا ہے، درخواست گزار کے سرنڈر کرنے کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

یونس قدوائی نے کینیڈا سے واپس وطن پہنچ کر ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کیا ہے، یونس قدوائی کے خلاف چھ ریفرنس زیر سماعت تھے۔

نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت تین ریفرنس نیب کو واپس ہو چکے ہیں جب کہ یونس قدوائی کے خلاف تین ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں تاہم اس پر نیب نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ زیر سماعت تین ریفرنسز میں یونس قدوائی کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ اسی لیے یونس قدائی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ یونس قدوائی کے خلاف میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی اور سندھ بینک ریفرنسز زیر سماعت ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 8 جون کو پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *