Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *