Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس(ہیروئن) اور مشکوک مواد قبضے میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران مسافر سے 1 کلو 256 گرام آئس جبکہ 6کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا، برآمد شدہ آئس بے بی پاوڈرکی 2عدد بوتلوں میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق مردان کا رہائشی ملزم خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 751کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہورہاتھا۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور کسٹم نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں واقع جی پی اوآفس سے بیرون ملک کے بک کروائے گئے پارسل سے 270گرام چرس برآمد کرلی،مذکورہ چرس کو پارسل کے ذریعے بنکاک اسمگل کیا جاناتھا،ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *