Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جی ایچ کیو حملہ؛ پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری خاتون سمیت 3 ملزمان کی شناخت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جی ایچ کیو حملہ؛ پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری خاتون سمیت 3 ملزمان کی شناخت

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملے کے تناظر میں پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری خاتون سمیت مزید 3 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کے سلسلےھ میں پولیس کو گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے گرفتار 2 خواتین سمیت مزید 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کرلی۔

گواہوں نے تینوں ملزمان کی اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران نشاندہی کی، جس میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ایک خاتون ملزمہ پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری ہے،جس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 61 ملزمان کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے، جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مجموعی طور پر 106ملزمان گرفتار ہیں۔ حملے کے مقدمے میں ایک ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج ہے، جس میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت نامزد ملزم ہیں، تاہم پولیس تاحال انہیں گرفتار نہیں کر سکی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *