Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نے قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر بجلی مزید مہنگی کردی۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے بُری خبر ہے کہ پہلے ہی مہنگے یونٹ سے پریشان شہریوں کے لیے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی ، اگست اور ستمبر 2022 ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *