Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی: عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہمت اور حوصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر غروب کے بعد طلوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، اس تحریک کا حصہ یوں جو خودار پاکستان چایتی یے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قید تنہائی سے گزرا، اب اپنا تجزیہ چیئرمین کو بتاؤں گا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروں گا، جیل میں قید بے گناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور ہم اُن کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچے پریشان تھے انہیں بتایا تو انھوں مجھے اللہ کے حوالے کیا اور بہت زیادہ ساتھ دے کر حوصلہ افزائی کی، الله نے حفاظت کی ہے، بہنوں خاندان والوں کا مشکور ہوں۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے اور 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *