Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار بھی چیئرمین پی ٹی آئی ہے، مریم اورنگزیب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار بھی چیئرمین پی ٹی آئی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وقاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ملک میں انسانی حقوق کی پامالی یا پی ٹی آئی کو بین کرنے کی بات ہورہی ہے اسکا ذمہ دار چئیرمین پی ٹی آئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران انہوں نے کہا کہ جس کا مشن ملک دشمنی ہو وہ کبھی بھلائی کی بات نہیں کرسکتا ہے، دفاع بھی اسکے ذاتی مفاد سے اوپر نہیں، کہتا ہے ملٹری ایڈ بند کردو، ملک کی معیشت بھی ٹھیک کریں گے اور دہشتگردی کو بھی ختم کریں گے۔

’بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے‘
انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانا ہی بنیادی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جاریا ہے، کسانوں کو بڑا پیکج دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس معیشت کا 4 سال جنازہ نکالا گیا، اب اس معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے، معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔

’یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013 اور 2014 میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا‘

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے صوبوں میں دوسری سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا گیا، یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013 اور 2014 میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو جیلوں میں چکیوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکالا، 2018 سے 2022 کا سفر آپ سب کے سامنے ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *