Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم مختص کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی، انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کی مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے ، انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے لیے 27 کروڑ روہے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ٹریننگ ونگ کے لیے ایک ارب 79 کروڑ، میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے 50 کروڑ، انتخابی تیاریوں کے لیے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

آئندہ بجٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے، سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ، خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ اور بلوچستان کے انتخابات کے لیے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو انتخابات کے لیے 54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے47 ارب روپے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے پہلے ہی دے چکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *