Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سمندری طوفان بیپارجوئے؛ ماہی گیر کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں، این ڈی ایم اے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سمندری طوفان بیپارجوئے؛ ماہی گیر کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں، این ڈی ایم اے

کراچی: سمندری طوفان بیپارجوئے کے ممکنہ اثرات کا خدشہ،نیشنل ڈیزاسٹرمینیجنٹ اتھارٹی نے ماہی گیروں کوکھلے سمندرمیں جانے سے گریز کی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ وبلوچستان کے ساحل علاقوں کے قرب وجوار میں رہائش پذیرافراد کو محتاظ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ ماہی گیرمقررہ مدت کے دوران کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پرجانے سے گریز کریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان میں اضافہ دیکھا گیا، محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقہ کسی بھی خطرے کی زد میں نہیں ہے،مذکورہ صورتحال کے تناظر میں طوفان کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *