اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے شواہد موجود ہیں۔ مئی 9 کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا اس کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔

Leave a Reply