Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کیلئے دھمکی آمیز پیغام جاری کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کیلئے دھمکی آمیز پیغام جاری کر دیا

لاہور: حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ فیاض الحسن چوہان کی اصلیت چھپائی اور کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگر میں نے ہمیشہ کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ وہ ان کی ویڈیوز ان کے اہلِ خانہ کو دکھا دیں گی۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سُن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *