اسلام آباد: وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں حکومت کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکی جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک کا مجموعی قرض 592 کھرب تک پہنچ گیا جبکہ معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی۔
اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی منفی 2.94 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال 6.83 فیصد تھی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی 3.91 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال میں 10.86 فیصد تھی۔

Leave a Reply