کراچی / راولپنڈی / لاہور: تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔بعض نے بجٹ بہتر قرار دے دیاجبکہ بعض نے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے ۔
وفاقی بجٹ کو صدر لاہور چیمبرآف کامرس کاشف انور نے سراہا تاہم پشاور چیمبر آف کامرس نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محض الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیا۔
لاہور چیمبرآف کامرس کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز کو فائلر بننے کی ترغیب اور زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بہت سی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply